QR CodeQR Code

پاراچنار سمیت کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں جشن غدیر کی سہ روزہ تقریبات جاری

16 Nov 2011 20:47

اسلام ٹائمز: عید غدیر کے دن عوام کی ایک بڑی تعداد نے ناموسِ ولایت اور ناموس سید الشہدا علیہ السلام پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کی قبور کا رخ کیا اور وہاں دیے و شمعیں جلا کر سورہ یاسیین کی تلاوت کی۔


اسلام ٹائمز۔ سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی دنیا کے دیگر حصوں کی طرح محبان اہلبیتؑ و ولایت کی دھرتی پاراچنار میں جشن غدیر کی سہ روزہ تقریبات جاری ہیں۔ عید غدیر کے دن پاراچنار کی مرکزی امام بارگاہ میں جشن و جلسہ غدیر میں عوام کے جم غفیر نے شرکت کی جبکہ علمائے کرام اور شعراء نے فلسفہ غدیر و ولایت پر روشنی ڈالی۔ عوام کی ایک بڑی تعداد نے ناموس ولایت و ناموس سید الشہدا علیہ السلام پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کی قبور کا رخ کیا اور وہاں دئیے و شمعیں جلا کر سورہ یاسیین کی تلاوت کی۔ یاد رہے کہ جشن ولایت و غدیر کی یہ تقریبات 19 ذی الحجہ تک جاری رہیں گی۔ جس کے بعد محرم سے دس دن پہلے لوگ مختلف علاقوں میں ایام محرم اور عزا کے لئے انتظامات کرنا شروع کر دیتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 114482

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/114482/پاراچنار-سمیت-کرم-ایجنسی-کے-مختلف-علاقوں-میں-جشن-غدیر-کی-سہ-روزہ-تقریبات-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org