0
Thursday 4 Jul 2024 20:25

حافظ نعیم الرحمان سے آسٹریلین سفیر کی ملاقات، مختلف امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال

حافظ نعیم الرحمان سے آسٹریلین سفیر کی ملاقات، مختلف امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے آسٹریلیا کے سفیر نیل ھاکنز اور فرسٹ سیکٹری مائیکل کورٹف نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں مختلف امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل فراست علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر جماعت نے کہا کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تعلیم، صحت، زراعت، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعلقات کے فروغ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قومی ترجیحات کے مطابق معیشت کی ترقی چاہتے ہیں، آئی ایم ایف کی اپنی ترجیحات ہیں۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے بنو قابل پروگرام کے بارے میں سفیر کو بتایا کہ پاکستانی نوجوانوں کو روزگار کے حصول کے لئے آئی ٹی سیکٹر میں تربیت دینا چاہتے ہیں۔ کراچی اور سندھ میں اس پروگرام کے تحت ہزاروں نوجوانوں کو تربیت فراہم کی، اب اس کا سلسلہ ملک بھر میں وسیع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے گورننس اور انٹیلی جنس کو موثر بنانا ہوگا۔ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں ہے۔ افغانستان کے ساتھ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔ خطے میں امن، استحکام، عوام کی خوشحالی چاہتے ہیں، ہر قسم کی دہشت گردی کے مخالف ہیں۔امیر جماعت نے آسٹریلوی سفیر کو بارہ جولائی کے اسلام آباد دھرنے کے پروگرام اور مقاصد کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ جماعت اسلامی کا احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا۔ سفیر نے بتایا کہ آسٹریلیا زراعت، معدنیات اور قدرتی وسائل کے منصوبوں میں پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے اندر جمہوریت کی تحسین کی۔
خبر کا کوڈ : 1145736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش