0
Thursday 4 Jul 2024 22:26

غزہ پر صیہونی حملوں میں 10 فلسطینی شہری شہید، متعدد زخمی

غزہ پر صیہونی حملوں میں 10 فلسطینی شہری شہید، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے غاصب صہیونی رژیم کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں پر ہونے والے مجرمانہ حملوں کی اطلاع دی ہے۔

عرب چینل الجزیرہ کے مطابق غیرقانونی و سفاک صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ شہر کے مشرق میں واقع ایک رہائشی مکان پر ہونے والی انسانیت سوز بمباری میں 3 فلسطینی شہری شہید اور کم از کم 13 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ سے الجزیرہ کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ غزہ شہر کے وسط میں حی الدرج نامی علاقے کی یافا اسٹریٹ پر ہونے والے قابض صیہونی فوج کے ہوائی حملے میں بھی 2 کمسن بچیاں شہید اور 17 فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر غزہ کے محکمہ شہری دفاع نے بھی اعلان کیا ہے کہ غاصب صہیونی رژیم کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے الدرج محلے کی النفق اسٹریٹ میں بھی ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس سے مزید 4 فلسطینی شہری شہید اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔

اسی طرح المیادین نے بھی اطلاع دی ہے کہ غزہ کے مشرق میں واقع التفاح محلے پر ہونے والی صیہونی بمباری کے نتیجے میں فلسطینی صحافی محمد الکویفی کی اہلیہ اور ان کے 3 بچے شہید اور درجنوں دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1145783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش