QR CodeQR Code

مائیک مولن نے منصور اعجاز کا خفیہ میمو وصول کرنیکی تصدیق کر دی

17 Nov 2011 10:35

اسلام ٹائمز:امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے میمو بھیجنے کی تردید کی، ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر انہوں نے صدر زرداری کو خط بھی لکھا ہے جس میں وہ مستعفی ہونے کی پیش کش کر چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مائیک ملن نے منصور اعجاز کا خفیہ میمو وصول کرنے کی تصدیق کر دی ہے، مائیک مولن کے ترجمان جان کربی نے امریکی جریدے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منصور اعجاز کی جانب سے بھیجے گئے میمو سے متعلق خبریں شائع ہونے کے بعد مائیک مولن نے اپنی یاداشت پر زور ڈالا اور متعلقہ افراد سے اس بارے میں معلوم کیا تو انہیں بتایا گیا تو انہیں میمو کی ایک کاپی فراہم کر دی گئی، تاہم مائیک مولن نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی، اور اسے قابل اعتبار نہیں سمجھا اور اس لیے کسی سے اس کا ذکر بھی نہیں کیا۔ امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے میمو بھیجنے کی تردید کی، ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر انہوں نے صدر زرداری کو خط بھی لکھا ہے جس میں وہ مستعفی ہونے کی پیش کش کر چکے ہیں، حسین حقانی کا کہنا ہے صدر زرداری کو بھیجے گئے خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ نہ آپ نے اور نہ ہی کسی اور نے مجھے میمو بھیجنے کے لیے کہا اور نہ ہی میں نے کوئی میمو بھیجا ہے۔ حسین حقانی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کے باوجود استعفے کی پیشکش قومی مفاد میں کی ہے، اور یہ معاملہ صدر زرداری پر چھوڑ دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 114591

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/114591/مائیک-مولن-نے-منصور-اعجاز-کا-خفیہ-میمو-وصول-کرنیکی-تصدیق-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org