0
Saturday 6 Jul 2024 11:47

برطانوی انتخابات، کم عمر نوجوان نے سینئر امیدوار کو شکست دی

برطانوی انتخابات، کم عمر نوجوان نے سینئر امیدوار کو شکست دی
اسلام ٹائمز۔ اس مرتبہ برطانوی انتخابات میں کم عمر نوجوان نے سینئر امیدوار کو ہرا دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سیم کارلنگ کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے جنہوں نے کنزرویٹو جماعت کے سینئر امیدوار شیلیش وارا کو نارتھ ویسٹ کیمبرج شائر سیٹ سے 39 ووٹوں کے مارجن سے شکست دی۔ شیلیش وارا کے پاس یہ سیٹ تقریباً 20 سالوں سے تھی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سیم کارلنگ نے شیلیش وارا کے خلاف اپنی جیت کو سیاسی زلزلہ قرار دیا ہے۔ سیم کارلنگ نے کہا ہے کہ اس الیکشن میں پورے علاقے کے مکینوں نے ہمارا تبدیلی کا پیغام سنا، ایگزٹ پول نے اشارہ دیا کہ میں ہار جاؤں گا لیکن ہمارے اپنے ڈیٹا کو دیکھ کر ہم نے سوچا کہ میں اب بھی جیت سکتا ہوں۔ دوسری جانب الیکشن ہارنے والے شیلیش وارا نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کنزرویٹیو جماعت سے متحد ہونے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں تقریباً 20 سال تک علاقے کی خدمت کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 1146050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش