0
Sunday 7 Jul 2024 00:19

حزب اللہ لبنان نے اسرائیل کے الرمثا فوجی اڈے کو نشانہ بنایا

حزب اللہ لبنان نے اسرائیل کے الرمثا فوجی اڈے کو نشانہ بنایا
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے الرمثا فوجی اڈے پر ایک بار پھر میزائل سے حملہ کیا ہے۔ حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے کفرشوبا کی پہاڑیوں پر واقع غاصب حکومت کے الرمثا فوجی اڈے پر میزائل فائر کیا جو ٹھیک اپنے نشانے بر جاکر لگا ہے۔ اسی طرح القسام بریگیڈ نے بھی ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے شہر غزہ کے مشرق میں واقع الشجاعیہ علاقے میں صیہونی فوج کے ایک ٹینک کو تباہ کردیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ استقامتی فلسطینی محاذ میں شامل جہادی فلسطینی گروہوں بالخصوص القسام بریگیڈ اور سرایا القدس نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے زمینی حملے شروع ہونے کے بعد سے اب تک غاصب فوج کے درجنوں ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ جہادی فلسطینی گروہوں کے حملوں میں ہزاروں صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1146191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش