0
Sunday 7 Jul 2024 19:17

کربلا رہتی دنیا تک طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرنیوالوں کو طاقت، عزم و ہمت دیتی رہے گی، علامہ علی اکبر کاظمی

کربلا رہتی دنیا تک طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرنیوالوں کو طاقت، عزم و ہمت دیتی رہے گی، علامہ علی اکبر کاظمی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ درسِ کربلا رہتی دنیا تک طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرنیوالوں کو طاقت، عزم و ہمت دیتی رہے گی۔ نواسۂ رسول ﷺ حضرت امام حسینؑ نے کربلا میں ایثار و قربانی کے ذریعے حق کے ساتھ یزیدیت کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیا اور پہلے خاندان اور اپنے رفقاء کی قربانیاں پیش کرکے قربانی دینے کا شعور دیا۔

لاہور میں عمائدین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید علی اکبر کاظمی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں نواسہ ٔ رسول ﷺ شہید کربلا امام حسینؑ کے کربلا میں گزارے ایک ایک ایک پل سے سبق سیکھنا ہے، کیونکہ وہ دین ِ اسلام کیلئے ڈٹ جانے اور دین اسلام کیلئے قربانی دینے کے اسباق ہیں۔ لہٰذا جو بھی طاغوتی طاقتوں سے ٹکرائے وہ امام حسینؑ سے کربلا کا سبق سیکھے۔
خبر کا کوڈ : 1146315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش