0
Sunday 7 Jul 2024 20:35

محرم الحرام ہمیں شہدائے کربلا کی ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، سرفراز بگٹی

محرم الحرام ہمیں شہدائے کربلا کی ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، سرفراز بگٹی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میں سرفراز احمد بگٹی نے محرم الحرام کے آغاز کے موقع پر امت مسلمہ کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے تمام اختلافات کو بھلا کر آپس میں اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرکے ہی ہم امت مسلمہ کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ یہ ماہ مقدس ہمیں شہدائے کربلا اور خلیفہ ثانی کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ شہدائے کربلا نے حق اور سچ کے لیے جو عظیم قربانی دی اس کی پیروی کرکے ہم دنیا میں امن قائم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی سے ہمیں ایثار اور صبر و استقامت کا درس حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن، محبت اور برداشت کا مذہب ہے اور فرقہ واریت انتہاء پسندی اور تعصب کی نفی کرتا ہے۔ انہوں نے علماء کرام اور مذہبی اسکالرز سے مختلف فرقوں کے مسلمانوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے اور اسلام کے حقیقی پیغام کو پھیلانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور فرقہ پرستی کا مقابلہ کرنے کے لئے باہمی اختلافات کو بھلا کر ایک جامع حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ محرم الحرام ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ماہ ہمیں شہدائے کربلا کی ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے اسلام کی خاطر پیش کیں۔ انہوں نے مسلم امہ کو صبر، برداشت اور آپس میں بھائی چارے کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 1146333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش