0
Sunday 7 Jul 2024 20:45

کراچی میں فائرنگ، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا جاں بحق

کراچی میں فائرنگ، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے کریم آباد کے قریب فائرنگ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) علی رضا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈی ایس پی علی رضا پر دو حملہ آوروں نے فائرنگ کی، ایک حملہ آور نے اجرک اور دوسرے نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا اور اب تک کی معلومات کے مطابق حملہ آور نے پستول پر سائلنسر لگایا ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی جگہ سے نائن ایم ایم کی گولیوں کے 11 خول ملے ہیں اور فائرنگ میں زخمی گارڈ عمارت کا سکیورٹی گارڈ ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ڈی ایس پی علی رضا کے سر میں گولی لگی۔ علی رضا ڈی ایس پی سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن تعینات تھے، وہ ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی تھے۔ دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور ایس ایس پی سینٹرل سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حملے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 1146334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش