0
Sunday 7 Jul 2024 22:27

ایران مزاحمتی محاذ و مظلوموں کا مضبوط حامی ہے، سید حسن نصر اللہ

ایران مزاحمتی محاذ و مظلوموں کا مضبوط حامی ہے، سید حسن نصر اللہ
اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید مقاومت سید حسن نصر اللہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کے نام ارسال کردہ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں تاکید کی ہے کہ ہم آخری فتح کے حصول تک آپ کے ہمراہ رستہ طے کرتے رہیں گے جبکہ اس عظیم فتح کا رکن، مضبوط اسلامی ایران ہو گا۔

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے لکھا کہ میں آپ کو اس انتخاب پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خدا سے دعا گو ہوں کہ وہ ایران کے مخلص و وفادار عوام کے ارمانوں کے حصول کے رستے میں آپ کی مدد فرمائے۔

سید مقاومت نے مزید لکھا کہ ہم حزب اللہ و مزاحمتی تحریکوں میں، ایران کو مزاحمت و مظلوموں کے مضبوط اور مستقل حامی کے طور پر دیکھتے ہیں!
خبر کا کوڈ : 1146352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش