0
Monday 8 Jul 2024 09:51

برہان وانی کی 8 ویں برسی آج منائی جائیگی

برہان وانی کی 8 ویں برسی آج منائی جائیگی
اسلام ٹائمز۔ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج برہان وانی کا یوم شہادت منا رہے ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے گاؤں شریف آباد ترال میں پیدا ہونے والے نوجوان برہان وانی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سامراج کی طرف سے اپنی قوم پر ظلم کے ٹوٹتے پہاڑ برداشت نہ کر سکے اور تعلیم کو چھوڑ کر کاروان حریت میں شامل ہو گئے۔ برہان وانی نے گوریلا جنگ کو دنیا کے سامنے ایک نئے انداز میں متعارف کرایا، انہوں نے بندوق کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کو مقبول بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا بھی خوب استعمال کیا۔ 8 جولائی 2016ء کے روز 22 سالہ کشمیری نوجوان برہان وانی کو بھارتی قابض فوج نے شہید کیا، ان کی شہادت کے بعد مزاحمت کی تاریخ میں سب سے زیادہ طویل ترین ہڑتالوں اور مظاہروں کا آغاز ہوا اور بھارت مخالف مظاہروں کے دوران سینکڑوں کشمیری شہید اور زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 1146418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش