0
Monday 8 Jul 2024 09:55

نویں اور دسویں محرم کو بلتستان میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش

نویں اور دسویں محرم کو بلتستان میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش
اسلام ٹائمز۔ نویں اور دسویں محرم کو بلتستان میں موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش کر دی گئی۔ کمشنر بلتستان نجیب عالم اور ڈی آئی جی بلتستان آصف اقبال مہمند نے خطلو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کر لیے ہیں۔ بلتستان کے چاروں اضلاع کے علماء سے بھی مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔ اس سلسلے میں ہم چاروں اضلاع میں سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتیاط کے طور پر بلتستان میں نویں اور دسویں محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کی گئی ہے تاہم حتمی فیصلہ صوبائی سطح پر ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 1146420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش