0
Monday 8 Jul 2024 10:40

چینی طاقت کا خطرہ، جاپان و فلپائن کے دفاعی معاہدے پر دستخط

چینی طاقت کا خطرہ، جاپان و فلپائن کے دفاعی معاہدے پر دستخط
اسلام ٹائمز۔ خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے خدشات کے باعث جاپان اور فلپائن نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپان اور فلپائن نے مشترکہ خدشات کے سبب دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ جاپانی وزیرِ خارجہ یوکو کامیکاوا اور فلپائنی سیکریٹری دفاع گلبرٹو ٹیوڈورو نے منیلا میں معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے وقت فلپائنی صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر بھی موجود تھے۔ اس معاہدے کے تحت جاپانی افواج فلپائن میں فوجی مشقیں کریں گی۔ معاہدے کے تحت فلپائنی افواج جاپان میں جنگی تربیت بھی لے سکیں گی۔ 

واضح رہے کہ جون میں امریکا، جاپان اور فلپائن کی کوسٹ گارڈ فورسز پہلی بار ساؤتھ چائنا سمندر میں سہ فریقی بحری مشقیں منعقد ہو چکی ہیں۔ یہ مشقیں یکم سے 7 جون تک جاری رہیں، جبکہ آسٹریلیا مبصر کے طور پر شرکت کی۔ فلپائن کے 4 جبکہ امریکا اور جاپان کا ایک، ایک بحری جہاز مشقوں میں حصہ لیا۔ یہ مشقیں سمندر میں قانون نافذ کرنے، سرچ اور ریسکیو آپریشن میں تعاون کو بہتر بنانے کیلئے منعقد کی گئیں۔ رواں برس فروری میں فلپائن نے جاپان اور امریکا کو مشترکہ بحریہ مشقوں کیلئے تجویز پیش کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1146424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش