0
Monday 8 Jul 2024 14:12

استحکام پاکستان پارٹی نے آپریشن عزم استحکام کی حمایت کر دی

استحکام پاکستان پارٹی نے آپریشن عزم استحکام کی حمایت کر دی
اسلام ٹائمز۔ استحکام پاکستان پارٹی نے دہشت گردی کیخلاف ہونیوالے آپریشن"عزم استحکام" کی بھرپور حمایت کا فیصلہ  کیا ہے۔ اس حوالے سے آئی پی پی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے آپریشن عزم استحکام کے حق میں پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی ہے۔ ایم پی اے و جنرل سیکرٹری آئی پی پی پنجاب شعیب صدیقی نے آپریشن کی حمایت میں صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی۔ قرارداد میں شعیب صدیقی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معیشت کی مضبوطی، خوشحالی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے، جبکہ تعلیم، صحت، روزگار اور جانی تحفظ کیلئے عزم استحکام آپریشن کیساتھ ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پائیدار امن، استحکام اور سلامتی کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے، جبکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کا مسلح کارروائیوں کیخلاف آپریشن وقت کی ضرورت ہے، پنجاب اسمبلی کی رائے ہے کہ ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے، جبکہ ایوان کو یہ بھی یقین ہے کہ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے جانیں  نثار کرنیوالوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ قرارداد کے مطابق پنجاب اسمبلی کا ایوان اعادہ کرتا ہے کہ قوم دہشت گردی کیخلاف متحد اور یک جان ہے اور استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی ہدایت پر یہ قرارداد پیش کر رہے ہیں اور امید ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں عزم استحکام آپریشن کی دل و جان سے حمایت کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 1146474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش