0
Monday 8 Jul 2024 14:19

اسلام آباد میں دھرنا ہوگا، غیر قانونی ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، لیاقت بلوچ

اسلام آباد میں دھرنا ہوگا، غیر قانونی ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر صدارت اجلاس میں 12 جولائی کو مہنگائی اور بجلی کے اضافی بلوں کیخلاف اسلام آباد میں ہونیوالے احتجاجی دھرنے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ مسلم ٹاؤن لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، سید وقاص انجم جعفری، نذیر جنجوعہ، انور گوندل، حافظ نصیرالدین، مظہر صدیقی، ڈاکٹر ساجد انور، ملک عمران، سمیع الحق شیرپاؤ، رشید احمد، ڈاکٹر عنایت الرحمن، احمد سلمان بلوچ، فرحان شوکت ہنجرا، ڈاکٹر جبران بلوچ، احمد حسان بلوچ، طارق زبیری، عبید الرحمن سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں 12 جولائی کو اسلام آباد میں بجلی بحران، مہنگائی، آئی ایم ایف کی بدترین غلامی کیخلاف ہونیوالے دھرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دھرنا ہر صورت ہوگا،غیر قانونی ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے، قومی بجٹ 2024 حکمرانوں کے زوال اور خاتمے کا باعث بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں ٹیکسوں میں اضافے پر عوام بلبلا اُٹھے ہیں، جبکہ حکومت عوام پر مہنگائی، بجلی بم گرا رہی ہے، جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1146477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش