0
Monday 8 Jul 2024 17:58

دہشتگردی مقدمات، وزیراعلیٰ گنڈا پور پر 29 جولائی کو فرد جرم عائد ہوگی

دہشتگردی مقدمات، وزیراعلیٰ گنڈا پور پر 29 جولائی کو فرد جرم عائد ہوگی
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ سنگ جانی اور آئی 9 میں درج دہشت گردی کے مقدمات میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور پر فرد جرم کے لئے 29 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں تھانہ سنگ جانی اور آئی 9 میں درج دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور نون لیگی ایم این اے خرم نواز عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کو روسٹرم پر بلایا اور کہا کہ چالان کی نقول دے دیں گے، آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کریں گے، عدالت نے کیس کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 1146500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش