0
Monday 8 Jul 2024 19:32

لیاری ایکسپریس وے پر وزیراعظم کو غلط بریفنگ دی گئی، مصطفیٰ کمال

لیاری ایکسپریس وے پر وزیراعظم کو غلط بریفنگ دی گئی، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کو غلط بریفنگ دی گئی۔ ایک بیان میں سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے ہلکی ٹریفک کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو ہیوی ٹریفک سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف کو اس بارے میں غلط بریفنگ دی گئی ہے۔ ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ ہیوی ٹریفک کو شہر سے ناردرن بائی پاس منتقل کیا جائے اور وہاں کے ٹریکس کو ڈبل کیا جائے یا توسیع دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1146515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش