0
Tuesday 9 Jul 2024 10:12

لاہور میں موبائل فون سروس جام کرنے کی تجویز زیرغور نہیں، ہوم سیکرٹری پنجاب

لاہور میں موبائل فون سروس جام کرنے کی تجویز زیرغور نہیں، ہوم سیکرٹری پنجاب
اسلام ٹائمز۔ ہوم سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کم سے کم علاقوں میں موبائل فون سروس جام کی جائے گی۔ لاہور شہر میں موبائل فون سروس جام کرنے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں۔ ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کیساتھ مل کر موبائل فون سروس کم سے کم علاقوں میں جام کرنے پر ازسرنوء جائزہ لے رہے ہیں۔ ہوم سیکرٹری نے مزید بتایا کہ لاہور میں موبائل فون جام کرنے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں، کوشش کریں گے جہاں انتہائی ضروری ہو وہاں موبائل فون سروس جام کریں۔ ہوم سیکرٹری نے کہا کہ وزیراعلی کے حکم پر کابینہ کمیٹی نے ڈویژنز کے دورے شروع کر دیئے ہیں، ان دوروں کے دوران محرم الحرام کی مجالس کی سکیورٹی اور امن وامان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1146613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش