0
Tuesday 9 Jul 2024 11:54

شہید برہان وانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کوٹلی، اٹھمقام میں ریلیاں

شہید برہان وانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کوٹلی، اٹھمقام میں ریلیاں
اسلام ٹائمز۔ معروف نوجوان کشمیری رہنما شہید برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آزاد کشمیر کے علاقے گلپور کوٹلی میں جموں و کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے زیراہتمام ایک ریلی نکالی گی۔ ذرائع کے مطابق ”مشن شہدائے جموں و کشمیر” کے زیر عنوان ریلی کی قیادت پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران، مہاجرین اتحاد فورم کے سرپرست اعلیٰ سردار حاجی عارف اور دیگر رہنمائوں نے کی۔ مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج کے دن شہید برہان وانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ جب تک مقبوضہ جموں کشمیر بھارت سے آزاد نہیں ہو جاتا، ہم اپنے عظیم شہدائے کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ ریلی میں مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد نے شرکت کی اور کشمیر کی آزادی کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ ریلی میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔ مقررین نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کا ساتھ دیں اور بھارت کے ظلم و ستم کا نوٹس لیں۔ ریلی سے دیگر لوگوں کے علاوہ خواجہ ایاز، راجہ آفتاب عارف، حکیم محمد حفیظ، اعجاز میر، راجہ فہیم، ڈاکٹر مزمل زیدی اور سعد بشیر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 1146654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش