0
Tuesday 9 Jul 2024 13:11

پاکستان حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتا ہے

پاکستان حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتا ہے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان کے کوارڈینیٹر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی نے کہا ہے کہ پاکستان حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیری عوام کی حق پر مبنی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتا ہے اور انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔ ذرائع کے مطابق شبیر احمد عثمانی مظفرآباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے دفتر گئے جہاں حریت رہنمائوں زاہد صفی اور مشتاق الاسلام نے ان کا استقبال کیا۔ حریت رہنمائوں نے انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آئے روز جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی زمینیں چھینی جا رہی ہیں اور گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔ حریت رہنمائوں نے کہا جو بھی ظلم کے خلاف بولنے کی کوشش کرتا ہے اس کو جھوٹے مقدمے قائم کر کے پابند سلاسل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے انسانی و بنیادی حقوق سلب کیے گیے ہیں، ریاست کا مسلم تشخص مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور کشمیریوں کی شناخت چھینی جا رہی ہے۔ شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مسلہ کشمیر کو ہر فورم پر نہایت جاندار انداز میں اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت کے دل کشمیری عوام کیساتھ دھڑکتے ہیں، ہم دو قلب یک جان ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے مسلسل تعاون کرنے پر شبیر احمد عثمانی کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 1146675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش