0
Tuesday 9 Jul 2024 17:44

بیساکھیوں پر چلنے والی مودی حکومت جلد گر جائیگی، سنجے سنگھ

بیساکھیوں پر چلنے والی مودی حکومت جلد گر جائیگی، سنجے سنگھ
اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کے پارلیمانی ممبر سنجے سنگھ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت بیساکھیوں پر چل رہی ہے اور جلد ہی گر جائے گی۔ بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اتنے مغرور تھے کہ انہوں نے ایک گانا ’’جورام کو لائے ہیں، ہم ان کو لائیں گے‘‘ بنایا تھا۔ اس کی وجہ سے بھگوان شری رام ناراض ہوگئے اور اسی وجہ سے بی جے پی کو ایودھیا سے لے کر رام جی جہاں بھی گئے وہاں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ایک بار 13 دن کی حکومت تھی، اس کے بعد یہ 13 ماہ چلی تھی، اس بار چھ ماہ چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کے لوگوں کا یہ تکبر نہیں ٹوٹا تو آنے والے وقت میں یہ 240 کے بجائے 24 سیٹوں تک پہنچ جائے گی۔

عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ نے کہا کہ اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیا جا رہا ہے، جب ہم بے روزگاری، مہنگائی، فوج کے جوانوں سمیت کئی مسائل پر بات کرنا چاہتے ہیں تو مائیک بند کر دیا جاتا ہے۔ ہاتھرس واقعہ پر بات کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ جس طرح ملک میں توہم پرستی پھیل رہی ہے، کوئی خود کو ’بابا‘ بتا رہا ہے، کچھ خود کو ’بھگوان‘ قرار دے رہے ہیں اور کچھ خود کو ’چمتکاری‘ قرار دے رہے ہیں، اس پر قابو پانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ’بابا‘ کے بازار کو کنٹرول کیا جائے، اس پر پابندی لگانے اور سخت قوانین بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں
خبر کا کوڈ : 1146711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش