0
Tuesday 9 Jul 2024 23:13

ڈی ایس پی علی رضا کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

ڈی ایس پی علی رضا کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
کراچی کے علاقے کریم آباد میں ڈیس ایس پی علی رضا کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو قتل کے بعد فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ مقتول افسر علی رضا گاڑی سے فلیٹس کے گیٹ پر پہنچتے ہیں تو اسی دوران ایک موٹر سائیکل سوار تعاقب کرتا ہوا گاڑی کے پیچھے جاتا ہے۔ مقتول ڈی ایس پی جیسے ہی گاڑی فلیٹس کے گیٹ کی جانب مڑتی ہے تو موٹر سائیکل سوار ملزم فوراً پیچھے بھاگتا ہے اور پھر واپس بھاگتے ہوئے فرار ہوتا بھی دیکھائی دیا۔ ملزم ون ٹو فائیو بائیک پر سوار تھا اور شناخت چھپانے کے لیے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔ پولیس فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تعداد کا تعین کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1146764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش