0
Wednesday 10 Jul 2024 11:33

آئی ایس آئی کو فون ٹیپ کرنے کا اختیار دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

آئی ایس آئی کو فون ٹیپ کرنے کا اختیار دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے آئی ایس آئی کو فون ٹیپ کرنے کا اختیار دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں شہری فہد شبیر کی جانب سے دائر درخواست میں وزیراعظم، وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے ایک نوٹیفکیشن میں آئی ایس آئی کو لوگوں کے فون ٹیپ کرنے کی اجازت دی ہے۔ پی ٹی اے ایکٹ کے جس سیکشن کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس کے ابھی تک رولز نہیں بنے۔
 
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان کا آئین شہریوں کو پرائیویسی اور آزادی اظہار رائے فراہم کرتا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے مطابق بھی لوگوں کے فون ٹیپ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت حکومت کا آئی ایس آئی کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک مذکورہ  نوٹیفکیشن کی کارروائی معطل کرے۔ حکومت کو ہدایت جاری کی جائے کہ پی ٹی اے ایکٹ کے سیکشن 56 کے رولز بنائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 1146867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش