0
Wednesday 10 Jul 2024 19:38

خیبر ایجنسی میں 16 مزدوروں کا قاتل ٹی ٹی پی درہ آدم خیل کا کمانڈر گرفتار

خیبر ایجنسی میں 16 مزدوروں کا قاتل ٹی ٹی پی درہ آدم خیل کا کمانڈر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے اتحاد ٹاؤن کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظم تحریک طالبان پاکستان کے درہ آدم خیل کے کمانڈر کو گرفتار کرلیا، ملزم خیبر ایجنسی میں 16 مزدوروں کے قتل کا مجرم ہے جس نے اورنگی ٹاون میں ماتمی جلوس پر حملے کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن چوہدری صفدر اور انچارج سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن خرم وارث کے ہمراہ گارڈن ہیڈک وارٹرز میں پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے بتایا کہ سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن پولیس نے اتحاد ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد محمد شعیب ولد عبدالخالق کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف،2 ہینڈ گرنیڈ،آر ڈی ایکس بارودی مواد اورایک آئی ای ڈی برآمد کرلی۔
خبر کا کوڈ : 1146959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش