0
Wednesday 10 Jul 2024 19:43

پختونخوا، صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 22 میں ضمنی الیکشن کل ہوگا، تیاریاں مکمل

پختونخوا، صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 22 میں ضمنی الیکشن کل ہوگا، تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 میں ضمنی الیکشن کل ہوگا، اس حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حلقے سے 12 امیدواروں کے درمیان انتخابی میدان کل جمعرات کے روز سجے گا، اس سلسلے میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا سامان انتخابی عملے کے حوالے کردیا گیا ہے، جسے پولنگ اسٹیشنز تک پہنچانے کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

کے پی کے اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 کی خالی نشست پر پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ ضمنی انتخاب میں 12 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جب کہ ایک لاکھ 79 ہزار 10 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ضمنی الیکشن کے لیے مجموعی طور پر 91 پولنگ اسٹیشنز پر 276 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1146961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش