0
Wednesday 10 Jul 2024 19:58

عراق، داعش کے بانی البغدادی کی بیگمات اور بیٹی کو سزائے موت اور عمر قید

عراق، داعش کے بانی البغدادی کی بیگمات اور بیٹی کو سزائے موت اور عمر قید
اسلام ٹائمز۔ عراق کی ایک عدالت نے داعش کے مقتول بانی ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اسما محمد کو موت جبکہ دوسری بیوی اور بیٹی کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ سزائیں عراقی علاقے کرخ کی ایک فوجداری عدالت نے 2005ء کے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت سزائے موت سنائی۔ داعش کی بانی کی اہلیہ اسما محمد کو داعش کے لیے کام کرنے اور یزیدی خواتین کو اپنے گھر میں یرغمال بنانے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی، عدالت کے 4 ججز میں سے ایک نے فیصلے کی مخالفت کی۔ العربیہ نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ابوبکر البغدادی کی تیسری بیوی نور الزوبعی اور ایک بیٹی کو عمیمہ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 16 فروری 2024 کو عراقی نیشنل انٹیلی جنس سروس نے ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اور بیٹی کو حراست میں لیا تھا۔ ابوبکر بغدادی کی اہلیہ اسما پر نوجوان لڑکیوں کو بھرتی کر کے اپنے شوہر البغدادی کے حوالے کرنے کا الزام بھی تھا اور یزیدی لڑکیوں کو جنسی استحصال کے لیے بھی گھر میں رکھا۔ البغدادی کی اہلیہ نے ان الزامات کو جھوٹا قرار دیا تھا تاہم مغوی یزیدی لڑکیوں نے اسے عدالت میں شناخت کرلیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1146967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش