0
Wednesday 10 Jul 2024 23:33

مولانا فضل الرحمان کی نومنتخب ایرانی صدر کو مبارکباد

مولانا فضل الرحمان کی نومنتخب ایرانی صدر کو مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ "مولانا فضل الرحمان" نے ایران کے نومنتخب صدر "مسعود پزشکیان" کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم انتخابات کے کامیاب انعقاد اور اپنے من پسند امیدوار کے انتخاب پر ایرانی قوم کی خوشی میں شریک ہیں۔ ہم دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مضبوطی کی حمایت کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے ان خیالات کا اظہار ایرانی صدر کے نام اپنے ایک جاری پیغام میں کیا۔ اس پیغام میں انہوں نے مسعود پزشکیان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جیت جمہوری طرز عمل اور ایرانی عوام کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے کہ جس کی وجہ سے عوام نے آپ کو بھاری ووٹ دیئے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان و ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ہم کسی تعاون سے دریغ نہیں کریں گے۔ یقیناََ آپ کے دور صدارت میں یہ تعلقات بہت بہتر ہوں گے۔ نیز ہمارے درمیان اقتصادی تعاون میں مزید بہتری آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 1147007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش