0
Thursday 11 Jul 2024 05:13

ہم ایران کیساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تیار ہیں، عراقی کردستان کے سربراہ

ہم ایران کیساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تیار ہیں، عراقی کردستان کے سربراہ
اسلام ٹائمز۔ عراق کے کردستان ریجن کے سربراہ نے ایران کے نومنتخب صدر کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ایران کے ساتھ دوستی کے تاریخی رشتوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اربیل کی آمادگی پر تاکید کی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق عراق کے کردستان علاقے کے سربراہ کے دفتر نے آج شام (بدھ) ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ علاقے کے سربراہ نیچروان بارزانی نے ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ اس بیان کے مطابق عراق کے کردستان علاقے کے سربراہ نے مسعود پزشکیان کو ایران کا منتخب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے مشن اور ذمہ داریوں کی تکمیل میں کامیابی کی خواہش کی۔اس گفتگو میں بارزانی نے اس بات پر زور دیا کہ عراق کے کردستان علاقے اور یہاں کے عوام احترام، مشترکہ مفادات اور اچھی ہمسائیگی پر مبنی تمام شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تاریخی دوستی، مشترکہ تعاون اور ترقی کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہیں۔

عراقی کردستان علاقے کے سربراہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات اور ایران و عراقی کردستان کے بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے اربیل کی آمادگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: خطے میں امن اور استحکام کے لئے ان کا اعتماد مسعود پزشکیان کی مدت صدارت اور عراقی کردستان کے درمیان دوستی کو مزید گہرا کرنے کا باعث بنے گا۔ اس بیان کے مطابق، ایران کے نومنتخب صدر نے بھی اس مبارکباد پر نیچروان بارزانی کا شکریہ ادا کیا، ایران اور عراق کے کردستان علاقے کے درمیان دوستی اور تاریخی تعلقات کا ذکر کیا اور ساتھ ہی اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے عراق اور کردستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کی خواہش پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 1147020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش