0
Thursday 11 Jul 2024 18:34

کالعدم سندھودیش کے 3 دہشت گردوں کو قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی

کالعدم سندھودیش کے 3 دہشت گردوں کو قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ کالعدم سندھودیش کے 3 دہشت گردوں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قید بامشقت کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار 3 دہشت گردوں کو 14 سال کی سزا سنا دی گئی، جن میں اکرم علی، راشد حسین اور یوسف شامل ہیں۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز کے مطابق سی ٹی ڈی سکھر نے کالعدم سندھو دیش پیپلز آرمی کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، ان سے دستی بم اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا تھا۔ اس کیس کی سماعت اے ٹی سی نمبر ایک سکھر میں ہوئی، عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر تینوں دہشت گردوں کو چودہ سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔
خبر کا کوڈ : 1147141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش