0
Thursday 11 Jul 2024 18:41

پشاور ائیرپورٹ پر سعودی ائیرلائن کے لینڈنگ گیئر میں آگ لگ گئی

پشاور ائیرپورٹ پر سعودی ائیرلائن کے لینڈنگ گیئر میں آگ لگ گئی
اسلام ٹائمز۔ پشاور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد سعودی ائیر لائن کے لینڈنگ گیئر میں آگ لگ گئی۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق پشاور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد سعودی ائیرلائن کے لینڈنگ گیئر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ سعودی ائیر لائن کی پرواز 792 کی پشاور ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے بعد ائیر ٹریفک کنٹرولر نے بائیں لینڈنگ گیئر میں دھواں اور چنگاریاں دیکھیں۔ ائیر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو بائیں گیئر گئیر سے دھواں اور چنگاری نکلنے سے آگاہ کیا، جس پر سول ایوی ایشن ائیر ٹریفک کنٹرولر نے فوراً فائر اینڈ ریسکیو سروسز کو مطلع کیا، جو بروقت موقع پر پہنچ گئے۔ فائر ٹینڈرز نے بروقت کارروائی کی اور لینڈنگ گیئر میں ہونے والی آتشزدگی پر فوراً قابو پاکر طیارے کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔

تمام 276 مسافر اور عملے کے 21 ارکان انفلیٹبل سلائیڈ کے ذریعے بحفاظت طیارے سے باہر آگئے۔ سعودی ائرلائن کی پرواز ریاض سے پشاور آئی تھی۔ سول ایوی ایشن کے مطابق واقعے کے بعد باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا رن وے بند کر دیا گیا ہے اور کل صبح 10 بجے تک فلائٹ آپریشن پشاور سے معطل رہے گا۔ اس دوران پروازوں کو اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔پی آئی اے سمیت نجی پروازوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1147143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش