QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ،7 افراد ہلاک

17 Nov 2011 19:29

اسلام ٹائمز:امریکی جاسوس طیارے نے شوال میں ایک مکان کو نشانہ بنایا اور چار میزائل داغے، گزشتہ 48 گھنٹوں میں یہ چوتھا ڈرون حملہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر امریکی جاسوس طیاروں نے سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملہ کیا، جس کے باعث 7 افراد ہلاک ہوگئے، یہ ڈرون حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں کیا گیا، امریکی جاسوس طیارے نے شوال میں ایک مکان کو نشانہ بنایا اور چار میزائل داغے، جس کے نتیجے میں سات افراد مارے گئے ہیں، واضح رہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں امریکی ڈرون طیاروں کا یہ چوتھا حملہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 114756

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/114756/شمالی-وزیرستان-میں-امریکی-ڈرون-حملہ-7-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org