0
Friday 18 Nov 2011 00:51

اسٹیبلشمنٹ کے علاوہ مشرف کا بھی گرین سگنل، عمران خان بہترین متبادل ہو سکتے ہیں، پرویزمشرف

اسٹیبلشمنٹ کے علاوہ مشرف کا بھی گرین سگنل، عمران خان بہترین متبادل ہو سکتے ہیں، پرویزمشرف
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق صدر نے کہا کہ پارٹی کو منظم کرنا ایک مختلف معاملہ ہے، ہر ایک حلقے میں آپ کو امیدوار کھڑے کرنا ہوتے ہیں۔ ایسے امیدوار جو جیتنے والے اور حلقے کے منتخب کردہ نمائندے ہوں اور یہ کہ وہ کس طرح کی شہرت رکھنے والے ہیں تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ عمران خان پاکستان میں ایک متبادل کے طور پر ہو سکتے ہیں کیونکہ وہ دیانتدار شخص ہیں جو وہ کہتے ہیں کرتے ہیں۔ اگرچہ شاید بعض اوقات ان کے بیانات میں کچھ تضادات پائے جاتے ہیں، میرے خیال میں وہ اچھے انسان اور محب وطن ہیں۔ پرویز مشرف نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان میں متبادل کے طور پر آ سکتے ہیں لیکن پاکستان کو چلانا گیارہ رکنی کرکٹ ٹیم کو چلانے جیسا نہیں ہے۔ ایک کامیاب جلسے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ عمران خان آئندہ سال متوقع عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر لیں گے۔
لہٰذا جب تک انہیں آزمایا نہیں جاتا وہ بہت سے لوگوں میں بہترین متبادل ہیں جنہیں ایک موقع دیا جانا چاہیئے۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ جب تک ہم اس سٹیٹس کو تبدیل نہیں کرتے اور ایک سیاسی متبادل پیدا نہیں کرتے میرے خیال میں پاکستان اسی پستی کی طرف جاتا رہے گا جس کی طرف ہم جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 114828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش