QR CodeQR Code

سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، کرم، ہنگو میں 34 شدت پسند ہلاک

18 Nov 2011 00:58

اسلام ٹائمز:ہنگو میں اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں ڈپر، کاگو قمر اور خادیزئی میں فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 3 سکیورٹی اہلکار زخمی جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 18 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے علاقے وسطی کرم اور ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کے مختلف واقعات کے نتیجے میں 34 شدت پسند ہلاک اور ایک سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ کرم ایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 16 شدت پسند ہلاک، ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور 25 شدت پسند زخمی ہوئے، شدت پسندوں سے جھڑپ میں 3 سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے جبکہ دوسری جانب ہنگو میں اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں ڈپر، کاگو قمر اور خادیزئی میں فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 3 سکیورٹی اہلکار زخمی جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 18 شدت پسند ہلاک ہو گئے، سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کیخلاف گولہ باری بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 114829

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/114829/سکیورٹی-فورسز-کی-کارروائیاں-کرم-ہنگو-میں-34-شدت-پسند-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org