0
Friday 18 Nov 2011 11:44

کراچی، گلستان جوہر دھماکا، پولیس اور رینجرز کے بیانات میں تضاد

کراچی، گلستان جوہر دھماکا، پولیس اور رینجرز کے بیانات میں تضاد
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دھماکے سے ہلاک ہونے والے شخص کے حوالے سے پولیس اور رینجرز کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے۔ رینجرز کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ سرچ آپریشن کے دوران ایک شخص نے جو شکل و صور ت سے غیر ملکی لگتا ہے، گھیرے میں آ جانے پر اپنے گھر کے کچن میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دوسری جانب پولیس کے ایس پی چوہدری اسد نے موٴقف اختیار کیا کہ مذکورہ شخص نے جس کی شناخت معید کے نام سے ہوئی اور بظاہر کالعدم تنظیم سے وابستہ لگتا ہے، دستی بم سے خود کو اڑا لیا۔ دھماکے کی جگہ تین بچے بھی موجود تھے جنہیں تحویل میں لے لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص بچوں کے ساتھ یہاں رہائش پذیر تھا اور اس کی علیحدگی ہو چکی تھی۔ سابقہ بیوی بچوں کو ان کے باپ سے ملانے یہاں چھوڑ کر گئی تھی کہ یہ واقعہ رونما ہوا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق خاتون اور بچوں کو تحویل میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 114901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش