0
Friday 18 Nov 2011 12:41

نرسنگ ایسوسی ایشن ملتان کی مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی احتجاجی ریلی

نرسنگ ایسوسی ایشن ملتان کی مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔پاکستان نرسنگ ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی نشتر ہاسٹل سے نشتر مین گیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت پاکستان نرسنگ ایسوسی ایشن ملتان کی صدر ثمینہ کفایت اللہ نے کی، ریلی کی شرکاء نے پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، مقررین نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ نرسوں کو ڈاکٹروں کے برابر مراعات دی جائیں، کم از کم تنخواہ پچاس ہزار کی جائے، ہیڈ نرسز کی تنخواہ ستر ہزار کی جائے، ہائی رینک الائونس جاری کیا جائے، ہیڈ نرسز کے عہدوں کو ترقی دی جائے، مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور ہمارے مطالبات تسلیم کرے ورنہ ہم اپنا حق چھیننا جانتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 114918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش