0
Friday 18 Nov 2011 14:42

ایشیا میں چین اور بھارت امریکا کیلئے بڑھتا ہوا خطرہ ہیں، لیون پنیٹا

ایشیا میں چین اور بھارت امریکا کیلئے بڑھتا ہوا خطرہ ہیں، لیون پنیٹا
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے خبردار کیا ہے کہ ایشیا میں چین اور بھارت امریکا کیلئے بڑھتے ہوئے خطرات ہیں، ایران پر اسرائیلی حملے سے عالمی معیشت تباہ ہو جائیگی امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق ریاست کنیکٹی کٹ میں دورے کے دوران لیون پینیٹا نے کہا کہ ایشیا میں چین اور بھارت ابھرتی ہوئی طاقتیں ہیں اور ان ملکوں اور دیگر طاقتوں سے امریکا کو خطرہ ہے۔ لہٰذا بحرالحاہل میں امریکی مفادات کے تحفظ کیلئے فوج کی مناسب تعداد موجود ہونا لازمی ہے۔ تاکہ ان طاقتوں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ امریکا کہیں نہیں جائیگا۔ یہیں موجود رہیگا۔
پینٹاگان ترجمان کیپٹن جان کربی نے لیون پینیٹا کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع نے چین اور بھارت کو فوجی خطرہ قرار نہیں دیا ہے اور نہ ہی یہ مشورہ دیا کہ امریکا کو ان دونوں ممالک سے فوجی روابط بڑھانا چاہیئے۔ ادھر اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کے دوران لیون پینیٹا نے کہا کہ اگر اسرائیل ایران پر حملہ کیا تو اس کا خمیازہ عالمی معیشت کی تباہی میں بھگتنا ہو گا۔ 
خبر کا کوڈ : 114954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش