0
Friday 18 Nov 2011 20:09

سیاست گندی ہو چکی، نئے چہرے نہ آئے تو پرانے ہی رہیں گے، چودھری شجاعت

سیاست گندی ہو چکی، نئے چہرے نہ آئے تو پرانے ہی رہیں گے، چودھری شجاعت
اسلام ٹائمز۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ(ن) لیگ سینٹ انتخابات سے خوفزدہ ہے، پارلیمنٹ سے استعفے نہیں دیگی، اپوزیشن احتجاج کے باوجود حکومت نہیں گرا سکتی، سیاست گندی ہو چکی ہے، نئے چہرے نہ آئے تو پرانے ہی رہیں گے، عمران خان وزیراعظم ہوں گے یا نہیں پیشگی قیاس آرائی کرنا میرا شیوہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف اگر وعدے پورے کرتے ہیں تو ان کو پاکستان آنے کا وعدہ بھی پورا کرنا چاہیے، وہ اب جنرل (ر) ہیں اور ان کے سیاست میں حصہ لینے پر کوئی پابندی نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر وہ وردی میں آتے تو ہم ان کا ساتھ دیتے مگر وہ وردی میں نہیں آ رہے، مشرف کا ساتھ ہم نہیں مشرف نے ہمارا ساتھ چھوڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سب لوگوں کو اپنے اثاثے قوم کے سامنے پیش کرنے چاہیے ہم بھی اثاثے قوم کے سامنے لانے کیلئے تیار ہیں، تحریک انصاف بھی اگر سب کے اثاثے قوم کے سامنے لا رہی ہے تو اچھی بات ہے سب کرپٹ لوگ ننگے ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے لوگ فلم اور ڈرامے دیکھتے ہیں ایسے لوگ سیاستدانوں کو بھی دیکھنا شروع کریں اور اچھے برے کی پہچان کر لیں اور کرپٹ لوگوں کو ووٹ نہ دیں۔
خبر کا کوڈ : 115032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش