0
Saturday 19 Nov 2011 02:39

محرم سے قبل پاک فوج کالعدم تنظیموں اور دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاون کرے، مجلس وحدت مسلمین

محرم سے قبل پاک فوج کالعدم تنظیموں اور دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاون کرے، مجلس وحدت مسلمین
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل محمد مہدی نے ایام عزا سیل کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسول ص کی عزاداری ہماری شہ رگ ہے اس عزاداری امام حسین ع میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے اور کراچی بھر کی امام بارگاہوں میں رینجرز کو فی الفور تعینات کیا جائے۔ ایام عزا سیل کے اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما مولانا علی انور جعفری، اصغر عباس زیدی، آفتاب عالم اور دیگر نے شرکت کی۔
محمد مہدی نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے حکومت کو چاہیئے کہ وہ محرم کے دوران امن و امان قائم رکھنے کیلئے کراچی بھر کی امام بارگاہوں کو رینجرز کے حوالے کر کے انہیں خصوصی اختیارات دے اور پاک فوج کو ہائی الرٹ رکھے۔ انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول ص کی عزاداری ہماری شہ رگ ہے، ہم نے اس عزاداری کی حفاظت اپنا خون دے کر کی ہے، اگر آئندہ بھی ملت پر کوئی مشکل وقت پڑا تو مجلس وحدت کا ہر کارکن دشمن کے آگے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گا۔
ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل نے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ محرم الحرام کے دوران اگر انتظامیہ کی غفلت کی بناء پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی اور صوبائی حکومت پر عائد ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ محرم سے قبل پاک فوج کالعدم تنظیموں اور دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاون کرے تاکہ آئندہ ہونے والے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔ محمد مہدی نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 115120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش