QR CodeQR Code

شرجیل میمن نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا

19 Nov 2011 03:54

اسلام ٹائمز:صدر مملکت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ صدر صاحب کے حوالے کردیا ہے، تاہم ایوان صدر کے ذرائع مطابق شرجیل کا میمن کا استعفیٰ سندھ کے وزیر اعلٰی کو بھیج دیا جائے گا


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل میمن نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری وجہ سے جو پیپلز پارٹی کو شرمندی اٹھانا پڑی اس پر افسوس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنا استعفیٰ صدر صاحب کے حوالے کردیا ہے۔ ایوان صدر کے مطابق شرجیل کا میمن کا استعفیٰ سندھ کے وزیر اعلٰی کو بھیج دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ شرجیل میمن کو پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور وزیر داخلہ سندھ کے ساتھ صوبائی حکومت کو آگاہ کئے بنا لندن جانے پر صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد طلب کیا تھا۔ تاہم یہ بھی یاد رہے کہ شرجیل میمن نے اپنی دورہ لندن کو پہلے سے طے شدہ نجی دورہ قرار دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 115138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/115138/شرجیل-میمن-نے-وزارت-سے-استعفی-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org