QR CodeQR Code

پاکستان ممبئی حملوں کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائے،امریکا

12 Sep 2009 15:12

بھارتی وزیر داخلہ کے اعتراض پر امریکا نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ممبئی حملے کی تحقیقات جاری رکھے گا اور ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ واشنگٹن میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی نیوز بریفنگ کے دوران ممبئی حملوں کی تحقیقات سے متعلق ایک سوال پر اسسٹنٹ سیکریٹری خارجہ پی جے کرولی


واشنگٹن:بھارتی وزیر داخلہ کے اعتراض پر امریکا نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ممبئی حملے کی تحقیقات جاری رکھے گا اور ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ واشنگٹن میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی نیوز بریفنگ کے دوران ممبئی حملوں کی تحقیقات سے متعلق ایک سوال پر اسسٹنٹ سیکریٹری خارجہ پی جے کرولی نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گا۔بریفنگ کے دوران مالاکنڈ آپریشن سے متعلق ڈپٹی سیکریٹری جیک لو نے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ اور کامیاب کوشش ہے،اس سے لوگوں میں احساس تحفظ بڑھا ہے اور وہ پرعزم ہو گئے ہیں۔پاکستانی حکومت کو اس مشن پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے جبکہ عوام کو چاہے کہ وہ اس مشن میں پیش آنے والی مشکلات کاسامنا صبر و تحمل سے کریں۔


خبر کا کوڈ: 11527

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/11527/پاکستان-ممبئی-حملوں-کے-ملزمان-کو-انصاف-کٹہرے-میں-لائے-امریکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org