0
Saturday 19 Nov 2011 18:23

تبدیلی کے نام پر ہمیشہ دھوکہ، منتشر قوم کو وحدت کی لڑی میں پرونا چاہتا ہوں، علامہ طاہرالقادری

تبدیلی کے نام پر ہمیشہ دھوکہ، منتشر قوم کو وحدت کی لڑی میں پرونا چاہتا ہوں، علامہ طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام بیداری شعور کے موضوع پر منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کے چیئرمین ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ قوم کو تبدیلی کے نام پر ہمیشہ دھوکہ دیا جاتا ہے، سیاسی اور فوجی قیادت نے ملک و قوم کا برا حال کر دیا، میں قوم کو مایوسی سے نکال کر ان کے چہروں پر امید اور یقین دیکھنا چاہتا ہوں، نااہل قیادت نے عوام کو بنیادی ضرورتوں سے بھی محروم کر دیا، آصف علی زرداری، نواز شریف، چوہدری شجاعت الطاف حسین، اسفند یار ولی اور دیگر قوم کے دشمن نہیں بلکہ قوم کا دشمن کرپٹ اور جاگیردارانہ نظام سیاست ہے، کوئی سیاسی اور کوئی مذہبی جماعتوں کو ملک دشمن کہہ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک موجود ہے مگر اسے ایک قوم کی تلاش ہے، قوم منتشر ہو کر کروڑوں افراد کا ایک ہجوم بن گئی ہے، میں منتشر قوم کو وحدت میں پرونا چاہتا ہوں، میں قوم کو مایوسی سے نکال کر ان کے چہروں پر امید اور یقین دیکھنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو تبدیلی کے نام پر ہمیشہ دھوکہ دیا جاتا ہے، سیاسی اور فوجی قیادت نے ملک و قوم کا برا حال کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا قوم کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے تبدیلی کی ضرورت ہے، قوم کے سامنے کوئی مقصد نہیں رہا، قوم کو مقصد اور آگاہی کے شعور کیلئے تبدیلی کی ضرورت ہے، کراچی سے خیبر پختونخوا تک اور کشمیر سے چمن تک قوم کی کوئی سمت نہیں، سوچیں، وفاداریاں، ایجنڈے، مفادات، ترجیحات متضاد ہیں۔ علامہ طاہرالقادری نے کہا کہ نااہل قیادت نے عوام کو بنیادی ضرورتوں سے محروم کر دیا ہے، عوام کو دہشت گردی، لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بیروزگاری کا تحفہ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹکڑے ٹکڑے ہو جانے والی قوم کو اکٹھا کرنا چاہتا ہوں اور تبدیلی کے ذریعے قوم کو ایک سمت دینا چاہتا ہوں اور قوم کو دشمن کی شناخت کرانا چاہتا ہوں۔
منہاج القرآن کے چیئرمین نے کہا کہ قوم کا دشمن آصف علی زرداری، نواز شریف، چوہدری شجاعت حسین، اسفند یارولی اور الطاف حسین سمیت دیگر نہیں ہیں بلکہ قوم کا دشمن کرپٹ اور جاگیردارانہ نظام سیاست ہے، ملک میں کوئی سیاسی اور کوئی مذہبی جماعتوں کو دشمن کہہ دیتا ہے، حالاں کہ کوئی بھی ملک کا دشمن نہیں، دشمن یہ سسٹم ہے اس سسٹم کو تبدیل کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 115307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش