0
Saturday 19 Nov 2011 22:28

جس مشن پر لندن آیا ہوں اسے پورا کروں گا، الطاف حسین کو ذوالفقار مرزا کی طرف سے مناظرے کا چیلنج

جس مشن پر لندن آیا ہوں اسے پورا کروں گا، الطاف حسین کو ذوالفقار مرزا کی طرف سے مناظرے کا چیلنج
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے شرجیل میمن کے استعفیٰ کو دباؤ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کر دیا، عمران فاروق کا قتل برطانوی حکومت اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ماتھے پر کالا دھبہ ہے۔ لندن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا شرمیلا فاروقی کو وزارت دینے کیلئے شرجیل میمن پر دباؤ ڈال کر استعفیٰ لیا گیا اور ان کے لئے میں عدالت میں جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کا استعفیٰ بہت بڑا المیہ ہے ان پر دباؤ ڈالنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، وہ یہ معاملہ عدالت میں لے جائیں گے۔
ذوالفقار مزرا کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن نے میرے ساتھ صرف سفر کیا تھا ان کو ہٹانا غیرجمہوری اقدام ہے، اگر ان کے ساتھ سفر کرنا جرم ہے تو جہاز میں سوار تین سو مسافروں کو بھی گرفتار کیا جائے۔ اپنے روایتی انداز میں گرجتے برستے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ بینظیربھٹو کے قتل کے ذمہ دار رحمان ملک اور بابر اعوان ہیں، اگر وہ دونوں بی بی کو زخمی حالت میں چھوڑ کر نہ بھاگتے تو  آج وہ زندہ ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران فاروق کا قتل برٹش گورنمنٹ اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ماتھے پر کالا دھبہ ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جس مشن پر لندن آئے ہیں اسے پورا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 115373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش