QR CodeQR Code

پاک بھارت تنازعات،امریکی ثالثی کا خیر مقدم کرینگے،شاہ محمود قریشی

13 Sep 2009 11:52

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ثالثی کے ذریعے بھارت سے تمام تنازعات طے کرنے کیلئے تیار ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ چدم برم نے امریکا میں جو کچھ کہا وہ ماضی کی بھارتی پالیسی سے متضاد ہے۔ بھارت کی جانب سے حافظ سعید کے خلاف دیئے گئے شواہد عدالت میں پیش کرنے کے قابل نہیں


اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ثالثی کے ذریعے بھارت سے تمام تنازعات طے کرنے کیلئے تیار ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ چدم برم نے امریکا میں جو کچھ کہا وہ ماضی کی بھارتی پالیسی سے متضاد ہے۔ بھارت کی جانب سے حافظ سعید کے خلاف دیئے گئے شواہد عدالت میں پیش کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ آؤٹ لک ایکسپریس میگزین سے انٹرویو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت تیسرے فریق کی ثالثی سے ہمیشہ الرجک رہتا ہے لیکن پاکستان کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت امریکا کو ثالث بنانا چاہتا ہے تو پاکستان اس کا خیر مقدم کرے گا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے حافظ سعید کے خلاف دیئے گئے شواہد کے بارے میں کہا کہ پاکستانی قانون دانوں کی ٹیم نے جائزہ لیکر واضح کیا ہے کہ یہ شواہد عدالت میں پیش کرنے کے قابل نہیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 11568

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/11568/پاک-بھارت-تنازعات-امریکی-ثالثی-کا-خیر-مقدم-کرینگے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org