QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی، باڑہ بازار سے 6 دہشتگردوں کی لاشیں برآمد

20 Nov 2011 22:43

اسلام ٹائمز:سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان دہشتگردوں کو رات کے وقت نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔


 اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ بازار سے 6 دہشتگردوں کی لاشیں ملی ہیں جن کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا ہے، سکیورٹی ذرائع کے مطابق باڑہ بازار قمبر آباد چوک میں 6 دہشتگردوں کی لاشیں ملی ہیں، ان دہشتگردوں کو رات کے وقت نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا، بعد میں ملزمان لاشوں کو قمبر آباد چوک میں پھینک کر فرار ہوگئے، مقامی لوگوں نے لاشوں کو اٹھا کر تصدیق کے لئے علاقہ شلوبر منتقل کردیا، جہاں لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 115683

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/115683/خیبر-ایجنسی-باڑہ-بازار-سے-6-دہشتگردوں-کی-لاشیں-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org