QR CodeQR Code

امریکہ مختلف بہانوں سے ایران کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنا رہا ہے، ملک حمیداللہ ترین

21 Nov 2011 00:48

اسلام ٹائمز:ممتاز قبائلی و سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ امریکہ کو اتنی جرات نہیں کہ وہ ایران کیخلاف کارروائی کرے، کیونکہ ایران مجاہدانہ انداز میں سینہ سپر ہے، امریکہ افغانستان میں عبرتناک شکست کے بعد ایران کیخلاف کارروائی کی جرات نہیں کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ممتاز قبائلی و سیاسی رہنما ملک حمیداللہ ترین نے ایک بیان میں ‌کہا ہے کہ ایران ایک مسلم ملک ہے، جس میں اسلامی نظام رائج ہے امریکہ اور عالم کفر ایران جیسے اسلامی نظریاتی ملک کیخلاف محاذ آرائی کر رہے ہیں، مختلف حیلے بہانوں سے ایران کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اس کے خلاف کارروائی کے پرتول رہے ہیں، لیکن امریکہ کو اتنی جرات نہیں کہ وہ ایران کیخلاف کارروائی کرے،کیونکہ ایران مجاہدانہ انداز میں سینہ سپر ہے امریکہ افغانستان میں عبرتناک شکست کے بعد ایران کیخلاف کارروائی کی جرات نہیں کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 115715

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/115715/امریکہ-مختلف-بہانوں-سے-ایران-کے-ایٹمی-پروگرام-کو-نشانہ-بنا-رہا-ہے-ملک-حمیداللہ-ترین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org