0
Sunday 13 Sep 2009 13:59

صدر زرداری سے امریکی سفیر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

صدر زرداری سے امریکی سفیر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:پاکستان میں متعین امریکی سفیر این بلیو پیٹرسن نے ہفتہ کو صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں پاک امریکا صدور کی آئندہ ملاقات، فرینڈز آف ڈیموکریٹک پاکستان کے اجلاس، دہشت گردی کیخلاف جنگ، پاکستان کی اقتصادی و معاشی صورتحال اور کیری لوگر بل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں شخصیات کے درمیان 23ستمبر کو نیو یارک میں ہونے والے فرینڈز آف پاکستان کے اجلاس سمیت صدر زرداری کی امریکی صدر بارک اوباما کیساتھ ملاقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران صدر نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہش مند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ کیے جانے والے وعدوں کو پورا کرے۔دریں اثناءصدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ موجودہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور اہم امور میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔ انہوں نے ہفتہ کو اسلام آباد میں چینی سفیر لوژاﺅ ہوئی سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے بہتر تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسے کامیابی کا یہ سفر جاری رکھنے پر ناز ہے ۔ صدر آصف علی زرداری نے صوبوں گانگزو اور ہانگزو کے اپنے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے چین کے سہ ماہی دوروں سے دونوں ملکوں کے درمیان اہم امور میں اقتصادی تعاون کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان دوروں سے چین کی ترقی سے استفادہ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان مثالی تعلقات ہیں جو باہمی اعتماد اور مفاہمت پر مبنی ہیں اور دو طرفہ علاقائی اور بین الاقوامی مسئلوں پر دونوں ممالک کے خیالات ایک جیسے ہیں۔



خبر کا کوڈ : 11583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش