0
Tuesday 22 Nov 2011 00:34

ہندوستان نے دریائے چناب اور دریائے جہلم پر ڈیم بنا کر ہمارے دریاؤں کو ریگستان بنا دیا ہے، برجیس طاہر

ہندوستان نے دریائے چناب اور دریائے جہلم پر ڈیم بنا کر ہمارے دریاؤں کو ریگستان بنا دیا ہے، برجیس طاہر
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ڈیموں سے متعلق رکن قومی اسمبلی محترمہ شیریں ارشد خان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر نے کہا کہ بھارت نے مغربی دریائوں یعنی سندھ، جہلم اور چناب پر کل 45 ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے تعمیر کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بگلہیار ڈیم کے آغاز میں بھرائی کے عمل کی وجہ سے 18 اگست تا 25 اگست 2008 تک 0.2 ایم اے ایف پانی کے نقصان کی کمی کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔ اس موقع پر برجیس طاہر نے کہا کہ ہندوستان نے دریائے چناب اور دریائے جہلم پر ڈیم بنا کر ہمارے دریاؤں کو ریگستان بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ اس سلسلے میں سند ھ طاس معاہدے کے تحت کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اس پر وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر نے کہا کہ ہم نے بھارت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کیا ہوا ہے علاوہ ازیں مختلف عالمی فورمز پر بھی اس مسئلے کو اٹھایا جا رہا ہے۔






خبر کا کوڈ : 116020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش