QR CodeQR Code

محرم الحرام کے دوران مثالی امن قائم کیا جائے، حاجی نور زمان

22 Nov 2011 14:53

اسلام ٹائمز:اپنے ایک بیان میں قومی امن کمیٹی کے چیف آرگنائزر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں فرقہ واریت نہیں ہے، تاہم استقبال محرم کیلئے تمام مکاتب فکر، علماء کرام خطباء اور قبائلی معززین کا اجلاس طلب کیا جائے گا، جس میں اہم اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں قومی امن کمیٹی کے چیف آرگنائزر نور زمان خان نے ایک بیان میں کہا محرم الحرام کے دوران مثالی امن امان قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا قومی امن کمیٹی نے تمام مسالک کے علماء کرام سے رابطہ قائم کر کے محرم الحرام میں اتحاد و یکجہتی اور باہمی یگانگت برقرار رکھنے کی درخواست کی ہے، علماء نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ماضی کی طرح اتحاد بین المسلمین کیلئے کام کرینگے۔ حاجی نور زمان خان نے کہا کہ بلوچستان میں فرقہ واریت نہیں ہے، تاہم استقبال محرم کیلئے تمام مکاتب فکر، علماء کرام خطباء اور قبائلی معززین کا اجلاس طلب کیا جائے گا، جس میں اہم اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 116195

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/116195/محرم-الحرام-کے-دوران-مثالی-امن-قائم-کیا-جائے-حاجی-نور-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org