0
Tuesday 22 Nov 2011 15:51

کوئٹہ،سریاب روڈ پر دیسی ساختہ بم کا دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ،سریاب روڈ پر دیسی ساختہ بم کا دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق سریاب روڈ ملز کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے کالونی میں ایک پراپرٹی ڈیلر کی دکان کے سامنے ڈیڑھ کلو گرام کا دیسی ساختہ بم نصب کر رکھا تھا، جس کے پھٹننے سے زوردار دھماکہ ہوا اور آس پاس کی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متعلقہ انتظامیہ مزید کارروائی  کر رہی ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں سریاب کے علاقے میں بم دھماکے سے دکانوں اور مکانوں کو نقصان، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ پولیس کے مطابق سریاب روڈ سے ملحقہ علاقے سریاب ملز کے بازار میں نامعلوم افراد نے ایک پراپرٹی کی دکان کے شٹر کے ساتھ ہی دھماکہ خیز مواد نصب کر دیا تھا، جسے بعد میں ریموٹ کنڑول سے اڑا دیا۔ جس کے نتیجے میں پراپرٹی ڈیلر کی دکان کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ڈیڑھ درجن سے زائد دکانوں اور مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں ڈیڑھ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ 
خبر کا کوڈ : 116232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش