QR CodeQR Code

طالبان نے رابط پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، ٹل پاراچنار روڈ ایک بار پھر بند

22 Nov 2011 19:31

اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے عوامی و سماجی حلقوں اور طوری، بنگش قبائل عمائدین نے ان واقعات کو حال ہی میں ہونے والے امن معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دے کر حکومت و سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کی پشت پناہی کا الزام لگایا۔


اسلام ٹائمز۔ دہشتگرد طالبان اور ان کے مقامی شرپسندوں نے ٹل پاراچنار روڈ پر صدہ خار کلے کے قریب لوئر کرم کو اپرکرم سے ملانے والے پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ جس سے ٹل پاراچنار روڈ ٹریفک کے لئے بند ہو گئی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دو ہفتے پہلے بھی خار کلے میں ٹل پاراچنار روڈ پر واقع چیک پو سٹ پر طالبان نے حملہ کرکے ایک لیوی اہلکار کو قتل جبکہ کئی زخمی کر دئیے تھے۔ کرم ایجنسی کے عوامی و سماجی حلقوں اور طوری بنگش قبائل عمائدین نے ان واقعات کو حال ہی میں ہونے والے امن معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دے کر حکومت و سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کی پشت پناہی کا الزام لگایا۔ 
عمائدین نے مزید کہا کہ چند دن پہلے بیانات دینے والا کور کمانڈر پشاور اب کہاں ہے، جس نے کہا تھا کہ ٹل پاراچنار روڈ کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا۔ دو ہفتوں میں خار کلے صدہ کے مقام پر پے در پے واقعات اور وہاں فوج کی عدم موجودگی یا عدم کاروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دہشتگرد طالبان کو ریاستی سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ مثالی امن کے باوجود پاراچنار میں قدم قدم پر آرمی کی چیک پوسٹ قائم کر کے شہر کو فوجی گیرزن میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ جب کہ معاہدے کے تحت لوئر کرم میں فوج کی تعیناتی نہیں ہوئی اگر ہوئی ہے تو بھر خار کلے چیک پوسٹ میں فوج کی بجائے لیوی اہلکاروں پر حملہ اور صدہ و خار کلے کے درمیان پل کو دہشتگردوں نے کیسے تباہ کیا، یقینا لمحئہ فکریہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 116311

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/116311/طالبان-نے-رابط-پل-کو-دھماکہ-خیز-مواد-سے-اڑا-دیا-ٹل-پاراچنار-روڈ-ایک-بار-پھر-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org